جنرل نیوز

بی جے پی ایم پی کی جانب سے کنور دانش علی کے خلاف گئے ریمارکس کے خلاف ملک کے مسلمانوں کو احتجاج درج کرانے کی ضرورت

تقی حسین تقی سینئر صحافی و صدر عیدگاہ کمیٹی محبوب نگر 

بی جے پی ایم پی کی جانب سے کنور دانش علی کے خلاف گئے ریمارکس کے خلاف ملک کے مسلمانوں کو سیاست سے بالا تر ہوکر احتجاج درج کرنے کی ضرورت

تقی حسین تقی سینئر صحافی و صدر عیدگاہ کمیٹی محبوب نگر 

 

جس طریقہ سے پارلیمنٹ کے درمیان بی جے پی ایم پی رمیش بدھوری نے بی ایس پی ایم پی کنور دانش علی کو ملا ،کٹوا،دہشت گرد کہہ کر مخاطب کیا در اصل بدھوری نے کنور دانش علی کو نہیں بلکہ سارے مسلمانوں کو کہا ہے ان خیالات کا اظہار محمد تقی حسین تقی سینئر صحافی و صدر عیدگاہ کمیٹی محبوب نگر نے صحافت کوبجاری اپنے بیان میں کیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ بدھوری کے ان گندے ریمارکس پر لوک سبھا سیکریٹریٹ کی جانب سے خاموشی اختیار کرنا معنی خیز ہے تقی حسین نے کہا کہ بدھوری کا یہ ردعمل صرف بدھوری کے ذہن کی عکاسی نہیں کرتا بلکہ ساری بھارتیہ جنتا پارٹی کے قائدین کے ذہن کی عکاسی کرتا ہے اور بتلاتا ہے بھاجپا کی نظر میں مسلمانوں کا کیا مقام ہے

 

۔ اب ملک کے سیکیولر تسنے بانے کی فکر کتنے والوں کو چاہئے کہ وہ بی جے پی جیسی کٹر فرقہ پرست جماعت کو 2024 میں روکنے قواعد کرے۔ تقی حسین نے مزید کہا کہ بدھوری کے اس عمل نے سارے ملک کے مسلمانوں کے جذبات مجروح کئے ہیں اور 21ستمبر مسلمانوں کیلئے ایک اور سیاہ دن ثابت ہوا ہے کیونکہ ملک کے سب سے آعلی قانون ساز ایوان میں کھڑے ہو کر قانون کی دھجیاں اڑاتے ہوئے مسلمانوں کو دھمکایا گیا ہے

 

۔ تقی حسین نے ملک سب ہی مسلم سیاسی قائدین و سماجی تنظیموں کے ذمہ داروں سے خواہش کی کہ وہ اس عمل کے خلاف سیاسی وابستگی سے اوپر اٹھ کر اپنا احتجاج درج کریں ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button