تلنگانہ کے باسر تریپل آئی ٹی کی طالبہ نے کرلی خودکشی

نرمل ضلع کے باسر تریپل آئی ٹی میں ایک المناک واقعہ پیش آیا۔ یہ افسوسناک واقعہ اتوار کی نصف شب کو پیش آیا۔ نظام آباد ضلع کے پرکٹ سے تعلق رکھنے والے پوری رویندر اور اجولا کی بیٹی، سواتی پریا، باسر تریپل آئی ٹی میں پی یو سی (پری یونیورسٹی کورس) کے دوسرے سال کی تعلیم حاصل کر رہی تھی۔
اتوار کی آدھی رات کو سواتی پریا (18) نے ہاسٹل کے کمرے میں پنکھے سے لٹک کر خودکشی کرلی۔ حالیہ دنوں میں سواتی پریا دسہرہ اور دیوالی کی چھٹیوں میں کالج سے آرمور کے پرکٹ میں اپنے گھر آئی تھی اور اپنے خاندان کے ساتھ خوشی کے لمحات گزار رہی تھی۔ اس کے پڑوسیوں کا کہنا ہے کہ سواتی پریا نے حال ہی میں اس کے گھر والوں نے اسے نئی اسکوٹی خریدی تھی اور وہ چھٹیوں میں اسکوٹی بھی چلائی تھی۔
تاہم، سواتی پریا کے گھر پر تالا لگا ہونے کی وجہ سے اس واقعے کی مکمل تفصیلات ابھی تک معلوم نہیں ہو سکیں۔ کالج انتظامیہ نے بتایا ہے کہ سواتی پریا نے ذاتی وجوہات کی بنا پر خودکشی کی، مگر اس کے اصل اسباب ابھی تک واضح نہیں ہوئے ہیں۔