جرائم و حادثات

تلنگانہ ۔ ہنمکنڈہ ایڈیشنل کلکٹر 60 ہزار رشوت لیتے ہوئے گرفتار

حیدرآباد ۔ہنمکنڈہ کلکٹریٹ میں ایڈیشنل کلکٹر وینکٹ ریڈی کو انسدادِ رشوت ستانی (ACB) کے حکام نے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔ وہ 60 ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے۔

 

وینکٹ ریڈی ہنمکونڈہ ضلع کے انچارج DEO کے طور پر بھی اضافی ذمہ داریاں انجام دے رہے ہیں۔اطلاعات کے مطابق انہوں نے ایک پرائیویٹ اسکول کی تجدید (رینیول) کے لیے رشوت کا مطالبہ کیا تھا۔

 

وینکٹ ریڈی کے ساتھ جونیئر اسسٹنٹ منوج کو بھی اے سی بی حکام نے حراست میں لے لیا ہے۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button