جرائم و حادثات

تلنگانہ کے کریم نگر ون ٹاون سب انسپکٹر نے کرلی خودکشی – تین دن قبل بیوی نے کی تھی خودکشی

تلنگانہ کے کریم نگر شہر کے ٹو ٹاؤن کے ایس آئی چندر شیکھر نے خودکشی کرلی۔ اسی ماہ کی 18 تاریخ کو ان کی اہلیہ دیویا نے بھی خودکشی کرلی تھی۔ اس واقعہ کے بعد شدید ذہنی صدمے کا شکار چندر شیکھر نے اِلنتا کنٹہ منڈل کے سیتم پیٹ میں اپنے سسرال کے گھر میں پھانسی لگا لی۔

 

کریم نگر ضلع کے اِلنتا کنٹہ منڈل کے سیتم پیٹ سے تعلق رکھنے والی دیویا (30) کی شادی 2016 میں دیسو چندر شیکھر سے ہوئی تھی۔ اس وقت یہ دونوں کریم نگر کے ہنومان نگر میں رہ رہے تھے جبکہ چندر شیکھر ٹو ٹاؤن میں ایس آئی کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔ ان کے دو بیٹے ہیں۔

 

چندر شیکھر حسبِ معمول گزشتہ منگل کے دن اپنے دونوں بچوں کو اسکول چھوڑ کر ڈیوٹی پر چلے گئے۔ اسی دوران دیویا گزشتہ چند دنوں سے پیٹ درد میں مبتلا تھی۔ اس سلسلے میں منگل کی صبح اس نے گنیرو (زہریلے پھول) کے پھول اور پتے مکس کر کے پی لیے۔ اس نے اس بات کی اطلاع فون پر اپنے والدین کو دی۔ اطلاع ملنے پر شوہر دیویا کو حیدرآباد کے ایک اسپتال لے گیا، جہاں علاج کے دوران اس کی موت ہوگئی۔

 

دیویا کی موت کا ذمہ دار چندر شیکھر کو ٹھہراتے ہوئے، اس کی آخری رسومات کے دوران سیتم پیٹ کے گاؤں والوں نے ایس آئی پر حملہ کیا۔ تاہم اس موقع پر دیویا کے والد نے اس حملے کو روکنے کی کوشش کی، جو قابلِ ذکر بات ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button