جرائم و حادثات

تلنگانہ کے کریم نگر ضلع میں طالبات کی عزت سے کھیلنے والا اسکول اٹینڈر گرفتار — باتھ روم میں خفیہ کیمرہ نصب کرنے کا شرمناک واقعہ

تلنگانہ کے ضلع کریم نگر میں ایک شرمناک واقعہ پیش آیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق گنگادھرا سرکاری اسکول میں اٹینڈر یعقوب نے لڑکیوں کے باتھ روم میں خفیہ کیمرہ نصب کیا اور ویڈیوز ریکارڈ کر رہا تھا

 

۔ جب طالبات نے کیمرہ دیکھ کر شکایت کی تو پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے کیمرہ ضبط کر لیا۔ یعقوب موقع سے فرار ہو گیا، تاہم پولیس نے اس کی تلاش شروع کر دی۔

 

اسی دوران اتینڈر  یعقوب کے خلاف سنگین الزامات سامنے آئے ہیں۔ اس پر الزام ہے کہ اُس نے طالبات کی تصاویر سے چھیڑ چھاڑ کر کے انہیں دھمکایا اور ویڈیوز دکھا کر جنسی طور پر ہراساں کیا۔

 

اس افسوسناک واقعہ پر بی جے پی قایدین نے سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے احتجاج کیا۔ مرکزی وزیر بَنڈی سنجے کمار نے واقعہ پر فوری نوٹ لیتے ہوئے کریم نگر کے رورل اے سی پی سے بات کی۔ پولیس نے اطلاع دی کہ ملزم یعقوب کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

 

بَنڈی سنجے نے پولیس کو ہدایت دی کہ معاملے کی مکمل اور شفاف تحقیقات کی جائیں، اور ملزم کے قبضے سے تمام ویڈیوز و دیگر شواہد ضبط کیے جائیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button