جرائم و حادثات

بیوی نے ماں کے ساتھ مل کر شوہر کو مار ڈالا – تلنگانہ کے میٹ پلی میں دل دہلا دینے والا واقعہ

جگتیال میں گھریلو جھگڑے نے خوفناک رخ اختیار کیا
بیوی نے ماں کے ساتھ مل کر شوہر کا قتل کر دیا

 

جگتیال/میٹ پلی: تلنگانہ کے جگتیال ضلع کے میٹ پلی میں ایک دل دہلا دینے والی  واردات سامنے آئی ہے، جہاں تنخواہ کی رقم دینے کے تنازعہ پر بیوی نے اپنی ماں کے ساتھ مل کر شوہر کو قتل کر دیا۔ مقتول کی شناخت 34 سالہ بھومیش کے طور پر ہوئی ہے، جو ملاپور منڈل کے کتہ دام راجو پلی کا رہنے والا تھا۔

 

پولیس کے مطابق بھومیش کی شادی سات سال قبل کتہ دام راجو پلی کی رہنے والی وجیا سے ہوئی تھی۔ میاں بیوی کے درمیان روزانہ جھگڑوں کے باعث وجیا کچھ دن پہلے اپنی ماں لکشمی کے گھر آ کر رہنے لگی تھی۔

 

اتوار کی شام بھومیش اپنی بیوی سے بات کرنے سسرال پہنچا، جہاں تنخواہ کی رقم خرچ نہ کرنے پر دوبارہ جھگڑا ہوا۔ اگلی صبح گاؤں والوں نے بھومیش کی نعش رائس مل کے قریب ایک کمیونٹی بلڈنگ میں پائی اور پولیس کو اطلاع دی۔

 

تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ اتوار کی رات بھومیش کو سوتے وقت رسی سے لٹکا کر قتل کیا گیا۔ سی آئی انیل کمار اور ایس آئی راجو کے مطابق بیوی وجیا اور اس کی ماں لکشمی کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button