حیدرآباد کے پرانے شہر میں نامعلوم افراد کی جانب سے مندر کو نقصان پہنچانے کا واقعہ
حیدرآباد کے پرانے شہر کے چندرائن گٹہ میں پیر کی رات نامعلوم افراد نے ایک مندر کو نقصان پہنچایا ۔جس کے بعد علاقہ بارکس میں کشیدگی پھیل گئی۔ پولیس کے مطابق نامعلوم افراد نے مندر کی لوہے کی گرل کو نقصان پہنچایا اور احاطے میں گھس کر مورتیوں کوبھی نقصان پہنچایا۔
صبح جب پجاری مندر پہنچا تو اس نے مقامی افراد کو اس واقعہ کی اطلاع دی۔ اطلاع ملنے پر مندر کمیٹی کے ارکان نے پولیس کو اطلاع دی۔ اے سی پی چندرائن گٹہ ایس سدھاکر سمیت پولیس موقع پر پہنچی اور جائے وقوعہ کا معائنہ کیا۔
واقعے کے بعد پولیس نے مقبول کالونی کے علاقے میں جہاں مندر واقع ہے وہاں سیکیورٹی بڑھا دی۔ ہندو تنظیموں کے قائدین موقع پر پہنچ گئے ہیں۔اور اس واقعہ پر شدید احتجاج کیا۔
اسی دوران تلنگانہ بی جے پی کے صدر رام چندر راؤ نے چندرائن گٹہ کے برکاس علاقے میں شری دوِمکھی ہنومان مندر پر حملے اور مورتی کی بے حرمتی کے واقعے کی سخت مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں مندروں پر بڑھتے حملے حکومت کی ناکامی کو ظاہر کرتے ہیں۔
رام چندر راؤ نے مطالبہ کیا کہ اس واقعے میں ملوث افراد کو فوری طور پر گرفتار کر کے سخت سزا دی جائے اور ریاست بھر کے مندروں کو مناسب سیکورٹی فراہم کی جائے، ورنہ بی جے پی احتجاج کو تیز کرے گی۔



