جرائم و حادثات

تلنگانہ نرمل ضلع کے بھینسہ میں خوفناک حادثہ 4 ہلاک تین زخمی

بھینسہ: ریاست تلنگانہ نرمل ضلع کے بھینسہ میں واقع سات پل بریج کے پاس پیر کی آدھی رات ایک خوفناک سڑک حادثہ پیش آیا۔ نرمل سے ناندیڑ کی طرف جا رہی ایک کنٹینر لاری اور نظام آباد کی سمت سے بھینسہ میں داخل ہو رہی

 

ایرٹیگا گاڑی آمنے سامنے ٹکرا گئیں۔ اس حادثے میں ایرٹیگا گاڑی میں سفر کرنے والے چار افراد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔ ایک شخص کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے

 

جبکہ دو دیگر معمولی زخمی ہوئے۔کبیر منڈل کے کپٹی گاؤں کے سرپنچ گنگادھر سمیت پانچ دیگر افراد پیر کی صبح حیدرآباد کے ایک اسپتال میں زیرِ علاج گاؤں کے ایک شخص کی عیادت کے لیے روانہ ہوئے تھے۔

 

یہ سب رات کے وقت وہاں سے واپسی کے سفر پر تھے۔ بھینسہ پہنچنے سے چند منٹ قبل ان کی گاڑی حادثے کا شکار ہو گئی۔ سامنے سے آنے والی کنٹینر لاری نے ان کی گاڑی کو ٹکر دے دی۔

 

اس حادثے میں کبیر سے تعلق رکھنے والے ایرٹیگا گاڑی کے ڈرائیور وکاس (24) کے علاوہ گاڑی میں سوار بھوجارام پٹیل (42) پدا راجنا (62) بابنّا (65) موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔

 

گاڑی کی درمیانی سیٹ پر بیٹھے گاؤں کے سرپنچ گنگادھر شدید زخمی ہو گئے۔ سندے آنند راؤ اور لکشمن (چنّو) معمولی زخمی ہو گئے ۔شدید زخمی سرپنچ گنگادھر کو پہلے بھینسہ کے ایک خانگی ہاسپٹل منتقل کیا گیا۔

 

حالت تشویشناک ہونے کے باعث بہتر علاج کے لیے بعد میں انہیں نظام آباد اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی بھینسہ کے اے ایس پی راجیش مینا اور سی آئی سائی کمار موقع پر پہنچے ۔

 

حادثے کی شدت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ بابنّا کا سر جسم سے الگ ہو گیا ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button