جرائم و حادثات

آندھراپردیش میں سر عام رشید نامی نوجوان کے قتل کی دل دہلا دینے والی واردات۔ مقتول کے دونوں ہاتھ کٹ کر زمین پر گر پڑے

حیدرآباد ۔ ریاست آندھرا پردیش کے ضلع پلناڈو، وینو کونڈا چیک پوسٹ سینٹر کے پاس سر عام ایک نوجوان کے قتل کی دل دہلا دینے والی واردات پیش آئی سر عام سب کی آنکھوں کے سامنے شیخ جیلانی نامی شخص نے رشید نامی نوجوان پر خنجر سے بے دردی سے متعدد وار کر دیے

 

قاتلانہ حملے میں زخمی کے دو ہاتھ کٹ کر سڑک پر گر پڑے تھے، زخمی سڑک پر بیٹھا تڑپ رہا تھا لیکن حملہ آور نہیں رکا اور اس نے تیز دھار ہتھیار سے اس کے سر پر اور گردن پر کئی وار کر دیے جس کے نتیجے میں رشید کی موت ہو گئی اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچ گئی۔

 

قاتلانہ حملے کی وجوہات کا فوری پتہ نہیں چل سکا۔معلوم ہوا ہے کہ ان دونوں کا تعلق الگ الگ سیاسی جماعتوں سے تھا۔ رشید وائی ایس آر کانگریس یوتھ ونگ کا لیڈر بتایا گیا ہے جبکہ حملہ آور کا تعلق تلگو دیشم سے بتایا جارہا ہے۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button