جرائم و حادثات

مسجد کے امام فائرنگ میں زخمی _ علاج کرنے سے انکار پر نوجوان نے لیا انتقام

لکھنو _ 6 اکتوبر ( اردولیکس ڈیسک) اترپردیش کےمیرٹھ کے علاقے لیسڑی گیٹ میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں مسجد کے امام مولانا نعیم کو گولی مار دی گئی۔ یہ واقعہ اتوار کی صبح اس وقت پیش آیا امام صاحب بچوں کو قرآن پڑھا رہے تھے  ایک نوجوان نے اچانک پستول سے فائر کر دیا اور موقع سے فرار ہو گیا۔ امام کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ لیسڑی گیٹ کی شہزاد کالونی کی قاسمی مسجد میں پیش آیا، جہاں مرلی پورہ کے رہائشی مولانا نعیم امام ہیں۔ فائرنگ کرنے والے شخص کی شناخت سرتاج کے نام سے ہوئی ہے جو مقامی رہائشی بتایا جاتا ہے۔ یہ واقعہ صبح 6:30 بجے کے قریب پیش آیا۔

پولیس کے مطابق، سرتاج ذہنی طور پر معذور ہے اور اس سے قبل ہفتہ کی رات وہ مولانا نعیم کے پاس اپنے علاج کے لیے آیا تھا۔ مولانا نے علاج کرنے سے انکار کرتے ہوئے اسے ڈاکٹر سے رجوع کرنے کا مشورہ دیا، جس پر سرتاج نے انہیں دھمکی دی تھی۔

اتوار کی صبح، سرتاج پستول لے کر مسجد پہنچا اور مولانا پر فائر کیا۔ گولی امام کی کندھے کے قریب لگی اور انہیں فوری طور پر تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔ واردات کے بعد ملزم موقع سے فرار ہو گیا۔ پولیس نے مسجد  پہنچ کر تفتیش شروع کر دی ہے اور ملزم کی تلاش جاری ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button