جرائم و حادثات
عاشق نہیں کررہا تھا فون پر بات۔ ضلع سنگاریڈی کی نرس کی حیدرآباد میں خودکشی

حیدرآباد: جس شخص سے محبت تھی اُس کی فون کال نہ اُٹھانے پر دلبرداشتہ ہو کر ایک نرس نے حیدرآباد کے میاپور علاقے میں واقع ایک پرائیویٹ ہاسٹل میں خودکشی کر لی۔
خاندانی افراد کے مطابق سنگاریڈی ضلع کے نارائن کھیڑ منڈل کے پپری تانڈہ سے تعلق رکھنے والی میگاوت سونوبائی (20) سال گزشتہ دو برسوں سے حیدرآباد کے میاں پور میں واقع ایک خانگی ہاسپٹل میں ملازمت کر رہی تھی۔ اسی علاقے کے سرگاپور منڈل کے گائرن تانڈا (ایس) گاؤں سے تعلق رکھنے والا بانووت نارائن بھی وہیں کام کر رہا تھا۔
دونوں کے درمیان جان پہچان ہوئی جو بعد میں محبت میں بدل گئی۔ تاہم بتایا جاتا ہے کہ گزشتہ چند دنوں سے دونوں کے درمیان اختلافات پیدا ہو گئے تھے۔ اسی دوران نارائن کی جانب سے فون کال کا جواب نہ ملنے
پر سونوبائی شدید ذہنی دباؤ کا شکار ہو گئی اور منگل کے روز خودکشی کر لی۔



