جرائم و حادثات
حیدرآبادی شخص کا لندن میں قتل۔بیٹی کی شادی کیلئے حیدرآباد روانگی سے چند گھنٹے قبل واردات
حیدرآباد: حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے ایک شخصکا لندن میں قتل کردیاگیا۔ فوری ملی اطلاعات کے مطابق 65 سالہ محمد خواجہ رئیس الدین کو ہل ٹاپ ماؤنٹ، لندن میں چاقو کے وار کر کے قتل کر دیا گیا۔
اطلاعات کے مطابق وہ اپنے ایک ساتھی کے ہمراہ جا رہے تھے کہ لوٹ لینے کی غرض سے ان کا قتل کر دیا گیا۔اس اطلاع کے ساتھ ہی ان کے گھر والوں پر غم کا پہاڑ ٹوٹ پڑا اور وہ سکتہ میں آگئے۔
محمد خواجہ رئیس الدین سال 2011 سے لندن میں مقیم تھے اور ان کی بیٹی کی شادی 5 اکتوبر 2023 کو ہونے والی ہے اور وہ وطن واپسی کی تیاری میں تھے کہ یہ واقعہ پیش آیا۔
نعش کو حیدرآباد لانے کے لیے انتظامات کے سلسلے میں مرکزی حکومت سے نمائندگی کی گئی ہے۔