جرائم و حادثات
حیدرآباد کے بیگم پیٹ میں عثمان نامی نوجوان کا قتل _ لڑکی سے محبت قتل کی وجہ !

حیدرآباد _ 26 جون ( اردولیکس) حیدرآباد شہر میں گزشتہ چند دنوں سے ہر روز ایک قتل کی واردات پیش آرہی ہے منگل کی شام حیدرآباد کے بیگم پیٹ میں 4 افراد نے مل کر ایک نوجوان کا بے دردی سے قتل کر دیا ۔بتایا جاتا ہے کہ بیگم پیٹ کے پائی گڈہ علاقہ میں عثمان نامی نوجوان کو اعجاز اور اس کے تین دوستوں نے مل کر منصوبہ بند طریقہ سے قتل کر دیا۔
قتل کی وجہ محبت بتائی جارہی ہے ۔بتایا جاتا ہے کہ حملہ آور میں شامل اعجاز نامی ملزم کی رشتہ دار کے ساتھ عثمان محبت کرتا تھا ۔ معلوم ہوا ہے کہ چار ملزمین نے قتل کے بعد پولیس اسٹیشن پہنچ کر خودسپرد ہوگئے۔
پولیس نے نعش کو پوسٹ مارٹم کے لئے گاندھی ہاسپٹل منتقل کردیا اور تحقیقات کا آغاز کردیا۔