جرائم و حادثات

میرٹھ کا شخص حیدرآباد میں پکڑا گیا۔ ایک کروڑ 24 لاکھ روپے ضبط

حیدرآباد: کمشنر س ٹاسک فورس  سنٹرل زون ٹیم، حیدرآباد  نے مصدقہ اطلاع پر شعیب ملک عرف شعیب نام کے ایک شخص کو پکڑ لیا جس کے پاس غیر محسوب ایک کروڑ چوبیس لاکھ روپے پائے گئے۔ پکڑے جانے والے شخص کا تعلق ریاست اترپردیش کے میرٹھ سے بتایا گیا ہے اور وہ حیدرآباد کے مانصاحب ٹینک علاقہ میں رہتے ہوئے اسکراپ کا کاروبار کررہا تھا۔

ٹاسک فورس نے بتایا کہ شعیب ملک میرٹھ، یو پی کا رہنے والا ہے، وہ فروری 2022 کے مہینے میں حیدرآباد آیا اور اس نےاسکراپ کا کاروبار شروع کیا۔  اس نے انکشاف کیا کہ کامل ملک نامی اس کے ایک رشتہ دار نے اسے گجراتی گلی کے رہنے والے تاجر سے مذکورہ رقم لےکر شہر میں رہنے والے سمبھاو، عادل،  صدام اور شفیع کو دینے کی ہدایت دی تھی۔ مذکورہ کیش کے اکاونٹس کے بارے میں پوچھ گچھ کی گئی تو شعیب ملک مناسب اکاؤنٹ اسٹیٹمنٹ پیش کرنے میں ناکام رہا۔

پولیس نے اکاؤنٹس کی تفصیلات پیش نہ کرنے پر منی لانڈرنگ کے معاملے میں شعیب کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے اسے پکڑ کر رقم کے ساتھ ہمایوں نگر پولیس کے حوالے کردیا گیا۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button