جنرل نیوز

گرو نانک انسٹی ٹیوشنز میں تعلیمی سال2025-26 ا ورینٹیشن پروگرام کا انعقاد

گرو نانک انسٹی ٹیوشنز میں تعلیمی سال2025-26 ا ورینٹیشن پروگرام کا انعقاد

(پریس نوٹ) گرو نانک انسٹی ٹیوشنز میں داخلہ لینے والے نئے طلبہ کے لیے تعلیمی سال 2025-26 کے آغاز پر ایک شاندار اورینٹیشن پروگرام کا انعقادعمل میں آیا۔ اس پروگرام کا مقصد طلبہ کو ادارے کے اقدار، ویژن اور تعلیمی ماحول سے روشناس کروانا تھا۔اس موقع پر مہمانانِ خصوصی میں اُنی کرشنن (سائنٹسٹ، آر سی آئی/ڈی آر ڈی او)، کرتھی واسن ایس (چیف ہیومن ریسورس آفیسر، پرایاگ کنزیومر کیئر)اور مسٹر سریش پُروگو (جنرل مینیجر، نوبل ’کیو‘ کمپنی) شامل تھے۔

 

اس موقع پر مہمانوں نے اپنے وسیع پیشہ ورانہ تجربات کی روشنی میں طلبہ کو متاثر کن خیالات سے نوازا اور انہیں اعلیٰ مقاصد طے کرنے اور مسلسل سیکھنے و جدت کے جذبے کو برقرار رکھنے کی ترغیب دی۔پروگرام کی صدارت سردار گگن دیپ سنگھ کوہلی (وائس چیئرمین، گرو نانک انسٹی ٹیوشنز و چانسلر، گرو نانک یونیورسٹی) نے کی۔ انہوں نے طلبہ کا پُرتپاک استقبال کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ ادارہ ہمہ جہت تعلیم اور ذمہ دار عالمی شہری بنانے کے لیے پرعزم ہے

 

۔ڈاکٹر ایچ ایس سینی (منیجنگ ڈائریکٹر، گرو نانک انسٹی ٹیوشنز و وائس چانسلر، گرو نانک یونیورسٹی) نے بھی خطاب کیا اور نئے تعلیمی سال کے لیے تعلیمی خاکہ، تحقیقی مواقع اور طلبہ کے لیے خصوصی اقدامات پر روشنی ڈالی۔اس موقع پر ادارے کے کئی سینئر تعلیمی و انتظامی رہنما بھی موجود تھے جن میں ڈاکٹر اسٹی ناتھا ریڈی (ڈائریکٹر، جی این آئی ٹی سی)، ڈاکٹر سنجیو سریواستو (ڈائریکٹر، جی این آئی ٹی)، ڈاکٹر پی پارتھا سارتھی (جوائنٹ ڈائرکٹر)، ڈاکٹر کے وینکٹا راؤ (پرنسپل)، ڈاکٹر رشی سیال (اسوسی ایٹ ڈائرکٹر)، ڈاکٹر ایس وی رنگنایاکلو (ڈین ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ)، اسسٹنٹ ڈائرکٹر ڈاکٹر کیدار ناتھ، ڈاکٹر بھاسکر، وجیا لکشمی (پہلے سال کی کوآرڈینیٹرز)، وِنَے چوپڑا (ڈائریکٹر پلیسمنٹس و ہیڈ کارپوریٹ ریلیشنز) اور کرنل (ریٹائرڈ) جویانتا سرکار (جی ایم ایڈمن) شامل تھے

 

۔تقریب کے اختتام پر انٹرایکٹو سیشنز، ثقافتی پروگرام اور کیمپس ٹور کا اہتمام کیا گیا جس نے نئے طلبہ کے لیے خوشگوار اور پُرتپاک ماحول فراہم کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button