جرائم و حادثات

تانڈور منڈل کے 4 مکانات میں چوری

حیدرآباد: ریاست تلنگانہ ضلع وقارآباد تانڈور منڈل کے چنتامنی پٹنم گاؤں میں جمعرات آدھی رات کے وقت چار گھروں میں چوری کی واردات پیش آئی۔

 

گاؤں کے رہنے والے ملپا کے گھر سے 45 ہزار روپے، رامماں کے گھر سے 1.50 لاکھ روپے اور لالپّا کے گھر سے ساڑیاں چوری ہوئیں جبکہ چنّا ملپا کے گھر میں کچھ نہ ملنے پر چور واپس لوٹ گئے۔

 

چوری سے متاثرہ گھروں کا ایس آئی راٹھوڑ ونود نے عملے کے ساتھ معائنہ کیا اور اس واقعہ کے سلسلے میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔سی سی ٹی وی کیمروں میں ریکارڈ شدہ مناظر کی

 

بنیاد پر چار افراد کے چوری میں ملوث ہونے کی نشاندہی ہوئی ہے اور ملزمین کی تلاش جاری ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button