جرائم و حادثات

مالک کے مکان میں چوری، سارق خاتون گرفتار۔ نظام آباد میں واقعہ

نظام آباد: ریاست نظام آباد شہر میں ایک ملازمہ نے مالک کے مکان میں چوری کرلی۔ پولیس کے مطابق شہر کے کمار گلی میں واقع ایک بیوٹی پارلر میں کام کرنے والی گایتری نامی خاتون اوپری منزل میں رہنے والے مالک کے گھر میں داخل

 

 

ہو کر 17 تولے سونا، ایک کلو چاندی اور کچھ نقد رقم کی چوری کرکے فرار ہوگئی۔مالکِ مکان کے ساتھ قریبی تعلقات رکھتے ہوئے اُس نے گھر کی ڈپلیکیٹ چابی تیار کر لی تھی۔ گزشتہ کچھ دنوں سے وہ مسلسل چوری کر رہی تھی۔ جب

 

 

مالکِ مکان کو شک ہوا تو اُس نے گھر میں اسپائی کیمرہ نصب کیا جس سے اصل حقیقت سامنے آگئی۔اسپائی کیمرے میں اس کی چوری کی تمام تصاویر ریکارڈ ہو گئیں۔ مالک کی شکایت پر پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔

 

 

پولیس نے بتایا کہ خاتون کو حراست میں لے کر ریمانڈ پر بھیج دیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button