جرائم و حادثات

عادل آباد کے ایک موبائل شاپ میں سرقہ کی واردات ۔ پولیس مصروف تحقیقات

عادل آباد۔20/جون(اردو لیکس)شہر مستقر عادل آباد کے مشہور بازاری علاقے میں واقع ایک موبائل شاپ میں سرقہ کی واردات پیش آئی،موبائل شاپ اونر عبدالزاہد(عرف گڈو)نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے تفصیلات بتائی،انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ پیر کی رات دیر گئے نامعلوم افراد نے موبائل شاپ کی چھت سے دکان میں داخل ہوکر سرقہ کی واردات انجام دی،سرقہ کی واردات کا سارا منظر سی سی ٹی وی فوٹیج میں قید ہوگیا۔سی سی ٹی وی فوٹیج میں کم عمر تین بچے سرقہ کی واردات انجام دیتے ہوئے دیکھے جاسکتے ہیں

 

۔عبدالزاہد کے مطابق اس سے قبل بھی دو مرتبہ سرقہ کی واردات انجام دی گئی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ شہر کے قلب میں دکان واقع ہے جہاں اکثر اوقات چہل پہل رہتی ہے اس کے باوجود عادی سارقوں نے سرقہ کی واردات انجام دی ہے۔سرقہ میں نقد رقم قریب 20 ہزار کے علاوہ ایک لاکھ پچاس ہزار کے سیل فونس کا سرقہ کرلیا گیا ہے۔انہوں نے محکمہ پولیس و متعلقہ عہدیداران سے اس سلسلہ میں جلد اقدامات کرتے ہوئے سارقوں کی ٹولی کا پردہ فاش کرتے ہوئے نقصان کی بھرپائی کا حکومت سے مطالبہ کیا ہے

 

۔بتایا جارہا ہے کہ سرقہ کی واردات انجام دینے والے کم عمر عادی سارقین کی ٹولی ہے جو ماضی میں بھی سرقہ کی واردات انجام دے چکی ہے۔انہوں نے بتایا کہ اس سلسلہ میں ون ٹاؤن پولیس اسٹیشن میں بھی شکایت درج کروائی گئی ہے‌دریں اثناء ون ٹاؤن پولیس عملہ اور کلوز ٹیم نے سرقہ کے مقام (Apple Mobile Shop)پہنچ کر مختلف زاویوں سے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button