جرائم و حادثات
گھر کی قسط ادا کرنے چوری

ممبئی: منی پور سے تعلق رکھنے والے سابق ملازم سنگ بائے کام سیریٹو (40) نے پونے میں ایک بینک مینیجر کے گھر میں کورئیر ایجنٹ کے طور پر گھس
کر ڈاکہ زنی کی کوشش کی۔ مینیجر کے بیٹے کے سر پر بندوق تان دی اور دھمکایا۔کسی طرح اسے پکڑ لیا گیا۔ پولیس کے مطابق پونے میں رہنے والے سنگ بائے کی ملازمت جا چکی تھی اور وہ دو فلیٹس کی
اقساط ادا کرنے کیلئے کافی دباؤ میں تھا اسی وجہ سے اس نے یہ جرم کیا۔