جرائم و حادثات

چوری کرنے کے بعد گھر میں ہی سوگیا چور۔ تلنگانہ کے ضلع کاماریڈی میں عجیب و غریب واقعہ

File photo

کاماریڈی: گھر میں چوری کرنے آیا ایک چور سامان سمیٹنے کے بعد واپس جانے کا راستہ نہ ملنے پر وہیں سو گیا اور پکڑا گیا۔ یہ واقعہ ریاست تلنگانہ کے کاماریڈی ضلع میں پیش آیا۔

 

تفصیلات کے مطابق بیرکور کے دوسرے وارڈ میں واقع مالی پٹیل کے گھر میں ایک نامعلوم شخص چوری کی نیت سے گھر کے پچھلے حصے کی دیوار پھلانگ کر اندر داخل ہوا۔ اس نے گھر میں موجود باورچی خانے اور پوجا کا سامان نیز کچھ نقد رقم چرا کر ایک بوری میں بھر لی۔

 

تاہم جس راستے سے وہ آیا تھا اسی راستے سے واپس جانا ممکن نہ ہو سکا جبکہ گھر کا بیرونی دروازہ مقفل تھا۔ اس صورتحال میں چور نے اندر سے کنڈی لگا لی اور گھر کے اندر ہی سو گیا۔

 

شام کے وقت جب گھر والے قفل کھول کر اندر داخل ہوئے تو اندر سے دروازہ پوری طرح بند نہ ہونے کے باعث دروازہ کھلتے ہی چور کو سوتے ہوئے دیکھا۔ یہ منظر دیکھ کر گھر والے خوفزدہ ہو گئے اور فوری طور پر

 

مقامی لوگوں کو اطلاع دی۔مقامی افراد نے چور کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا اور اس کے خلاف شکایت درج کروائی گئی۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button