جرائم و حادثات
حیدرآباد میں چور سرگرم۔ 12 مکانات میں چوری

حیدرآباد: سَنکرانتی تہوار کے موقع پر حیدرآباد میں چور سرگرم ہو گئے ہیں۔ میڈی پلی پولیس اسٹیشن کے حدود کے نو درگا کالونی اور اَنوشکتی نگر میں نامعلوم افراد نے قریب 12 مقفل مکانات کو نشانہ بنا کر چوریاں کیں۔
چور سونا اور چاندی کے زیورات لے کر فرار ہوگئے۔ آدھی رات کے وقت سارقین کے گھروں میں داخل ہونے کے مناظر سی سی ٹی وی کیمروں میں ریکارڈ ہو گئے ہیں۔
اس واقعے کے سلسلے میں پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ سلسلہ وار سرقہ کی وارداتوں سے مقامی افراد میں خوف کی لہر پائی جاتی ہے۔



