جرائم و حادثات

کھمم میں چوروں کی سرگرمیوں سے عوام پریشان

کھمم۔ ریاست تلنگانہ کھمم ضلع میں چوروں کی سرگرمیوں سے عوام میں تشویش کی لہر پائی جاتی ہے۔ حال ہی میں شہر کے مضافاتی علاقے گولہ گوڑم میں چوروں کی سرگرمیاں سی سی ٹی وی کیمروں میں قید ہوئیں جنہوں نے مقامی باشندوں میں تشویش اور خوف پیدا کر دیا ہے۔

 

ہفتہ کی صبح کے وقت تین مشتبہ افراد ایک رہائشی کالونی میں داخل ہو کر مختلف گھروں کے اطراف چکر لگاتے دکھائی دیے۔ بالآخر انہوں نے ایک مقفل مکان کو نشانہ بنایا اور اندر گھس کر تلاشی لی۔

 

یہ تمام مناظر وہاں نصب سی سی ٹی وی کیمروں میں محفوظ ہوگئے ہیں۔ صبح کے وقت جب مقامی لوگوں نے صورتحال کو محسوس کیا تو فوری طور پر خانہ پور حویلی پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی۔

 

ادھر ستوپلی ٹاؤن کے ویراٹ نگر کے مضافاتی علاقے میں واقع پی وی نرسمہا راؤ سنگارینی کالونیس میں بھی چوری کی کوشش کی گئی۔ یہاں بھی چوروں کی حرکات سی سی ٹی وی کیمروں میں ریکارڈ ہوئی ہیں۔ پولیس نے دونوں مقامات سے فوٹیج حاصل کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

 

مقامی عوام نے پولیس سے گشت میں اضافہ کرنے اور چوروں کو جلد از جلد گرفتار کرنے کا مطالبہ کیاہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button