جرائم و حادثات

تلنگانہ کے بودھن ٹاون میں معمولی جھگڑے کے دوران چاقو زنی _ تین نوجوان زخمی

تلنگانہ کے ضلع نظام آباد کے بودھن ٹاون میں  نوجوانوں کے درمیان معمولی جھگڑے میں چاقو زنی کی واردات پیش آئی۔ اس واقعہ میں تین نوجوان زخمی ہوئے اور ان میں سے دو کی حالت نازک ہے، ایک کو نظام آباد اسپتال اور دوسرے کو حیدرآباد لے جایا گیا۔ زخمی ہونے والے نوجوانوں کی شناخت شعیب، سہیل اور تنویر کی حیثیت سے ہوئی ہے۔ بودھن ٹاؤن پولیس نے معاملہ درج کر لیا ہے اور واقعہ کی تحقیقات کر رہی ہے۔ شعیب کی شکایت پر پولیس نے واسع اور الیاس کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے مزید تفصیلات معلوم نہیں ہو سکی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button