جرائم و حادثات

غیر مسلم نوجوان کے ساتھ فرار ہونے والی لڑکی کا دردناک انجام – گھر والوں نے میت تک لینے سے انکار کردیا

سورت: محبت میں گھر چھوڑنے والی ایک مسلم لڑکی کی زندگی آخرکار دردناک انجام تک پہنچ گئی۔ غیر مسلم نوجوان کے ساتھ فرار ہوکر نئی زندگی کے خواب دیکھنے والی 20 سالہ مہویش خاتون کی نعش گجرات کے پلسانہ علاقہ میں ایک کرایہ کے فلیٹ سے برآمد ہوئی، جبکہ سب سے افسوسناک پہلو یہ رہا کہ گھر والوں نے اس کی میت وصول کرنے سے بھی انکار کردیا۔

 

پولیس کے مطابق مہویش خاتون افضل علی، جو اترپردیش کے امبیڈکر نگر ضلع کے شیوپال گاؤں کی رہنے والی تھی، کی موت گلا دبانے کے سبب ہوئی۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اس بات کی تصدیق ہوئی ہے، جس کے بعد پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔ اور اس کے عاشق شیو سنگھ کو گرفتار کرلیا

 

مہویش کی نعش اتوار کی دوپہر پلسانہ کے بگومرا علاقہ میں واقع مہاویر اپارٹمنٹس کے ایک فلیٹ سے ملی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ وہ گزشتہ تین ماہ سے 25 سالہ شیو سنگھ رنجیت سنگھ کے ساتھ رہ رہی تھی، جو اترپردیش کا ہی باشندہ اور ایک ٹیکسٹائل فیکٹری میں ملازم بتایا جاتا ہے۔ واقعہ کے بعد سے شیو سنگھ فرار ہے اور پولیس نے اسے اصل ملزم قرار دیا ہے۔

 

تحقیقات میں یہ بھی انکشاف ہوا کہ مہویش اور شیو سنگھ تین سال قبل بھی گھر سے فرار ہوگئے تھے، جس کے بعد مہویش کے والد نے شیو سنگھ کے خلاف پوکسو اور عصمت دری کے الزامات کے تحت مقدمہ درج کروایا تھا۔ بعد میں شیو سنگھ گرفتار ہوا لیکن رہا ہونے کے بعد دونوں نے دوبارہ رابطہ قائم کیا اور ایک سال قبل پھر ساتھ فرار ہوگئے تھے۔

 

دوسری جانب جب مہویش کی نعش سورت سول ہاسپٹل کے مردہ خانہ میں رکھی گئی تو گھر والوں نے تدفین کرنے سے انکار کردیا۔ بعد ازاں پولیس نے نعش کو ایک فلاحی ادارہ کے حوالے کیا جہاں اس کی تدفین انجام دی گئیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button