جرائم و حادثات

حیدرآباد میں اقدام خودسوزی کرنے والے زنخہ کی موت

حیدرآباد ۔ شہر کے بورہ بنڈہ بس اسٹینڈ پر حال ہی میں زنخہ مونالیسا کے خلاف ایک گروپ کی جانب سے کئے گئے احتجاج کے دوران پٹرول چھڑک کر آگ لگا لینے والے ایک اور زنخہ کی موت ہوگئی ۔

 

 

احتجاج کے دوران خود پر پٹرول چھڑک کر آگ لگانے والے تین زنخوں میں سے منگل کو نونیت 24 سال نے گاندھی ہسپتال میں علاج کے دوران دم توڑ دیا۔ جاریہ ماہ 20 تاریخ کو اپسانہ اور 23 تاریخ کو حنا کی بھی موت ہو چکی ہے۔

 

 

بورہ بنڈہ واقعہ میں مرنے والوں کی تعداد تین ہو گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button