جرائم و حادثات
رقم دینے سے انکار پر ہجڑوں کا ایک شخص پر حملہ۔ حیدرآباد کے مضافات میں واقعہ

حیدرآباد۔گھر بھرونی تقریب کے موقع پر پیسے دینے سے انکار پر زنخوں کی ڈولی نے ایک شخص پر حملہ کر کے اسے زخمی کر دیا۔
شہر کے مضافاتی علاقے کیسرا کے حدود میں چیریال علاقے کے بالا جی اینکلیو میں کھر بیرونی تقریب کے موقع پر ہجڑوں نے ایک لاکھ روپے دینے کا مطالبہ کیا۔
جب مالک نے پیسے دینے سے انکار کیا تو وہ تقریباً پندرہ مزید زنخوں کو لے کر آئے اور گھر کے افراد پر بے رحمی سے حملہ کر دیا۔حملے میں مکان مالک سدانند شدید زخمی ہوگئے۔
متاثرہ کی شکایت پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔



