جرائم و حادثات

حیدرآباد میں شیر کے دانت اور ناخن ضبط دو افراد گرفتار

حیدرآباد: ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلیجنس (ڈی آر آئی) حیدرآباد زون کے حکام نے شیر کے ناخن اور دانت فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی ہے۔ 9 فروری کو نامپلی علاقے میں ایک ہوٹل پر دھاوا کرتے ہوئے

 

 

شیر کے 2 دانت اور ناخن 7 کے ناخن ضبط کیے گئے اور دو ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا۔ خاص بات یہ ہے کہ ڈی آر آئی کے حکام نے خریدار بن کر ملزمین سے رابطہ کیا۔ضبط کی گئی جنگلی حیات کی باقیات اور ملزمین کو مزید قانونی کارروائی کے لیے حیدرآباد سینٹرل فاریسٹ رینج کے حکام کے حوالے کر دیا گیا۔

 

 

تفتیش کے دوران ملزمان نے اعتراف کیا کہ انہیں یہ جنگلی حیات کی باقیات کیرالا ریاست سے تعلق رکھنے والے زکریا نامی شخص سے حاصل ہوئیں جو ان دونوں ملزمین کا قریبی دوست ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button