جرائم و حادثات

کاما ریڈی میں نوجوانوں کے دو گروپس میں جھگڑا۔ خنجروں سے حملے میں 5 زخمی

کاما ریڈی۔ ریاست تلنگانہ کے کاماریڈی میں واقع  شاستری آدرش سنگھم درگا ماتا منڈپ کے قریب ایک معاملے پر دو گروپوں کے نوجوانوں کے درمیان جھڑپ ہوئی جس کے نتیجے میں نوجوانوں نے ایک

 

 

دوسرے پر خنجروں سے حملہ کیا۔ اس حملے میں کئی افراد شدید زخمی ہوگئے۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس جائے وقوع پر پہنچی اور ہجوم کو منتشر کیا۔ اس حملے میں پانچ نوجوان زخمی ہوئے۔ انہیں فوری طور پر علاج کے لیے کاماریڈی سرکاری ہاسپٹل منتقل کیا گیا۔ زخمیوں کی شناخت کاماریڈی

 

 

سے تعلق رکھنے والے راہل، منی راج، منی کانتھ، کرن اور بالاجی کے طور پر ہوئی۔ اس سلسلے میں کاماریڈی ٹاؤن پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button