جرائم و حادثات
حیدرآباد میں ماں کے ہاتھوں دو شیر خوار بچوں کا قتل

حیدرآباد: حیدرآباد کے میر پیٹ کے علاقہ میں ماں نے بچوں کو پانی کے ٹب میں ڈبو کر بے دردی سے قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق نیناوت بھارتی اور سرینواس نامی جوڑے کودو بچے تھے. للیتا نگر جلیل گوڑہ میں یہ خاندان مقیم ہے۔ دو دن پہلے جب سرینواس کی ماں گاؤں سے آئی ہوئی تھی تو میاں بیوی کے درمیان چھوٹی موٹی لڑائی ہوگئی۔ جھگڑا بڑھنے پر بھارتی نے اپنے بڑے بیٹے جسکی عمر(18) ماہ اور چھوٹے بیٹے جسکی عمر (8 ماہ) تھی ان دونوں کو پانی کے ٹب میں ڈبو کر قتل کر دیا۔ بعد ازاں اس نے زہر پی کر خودکشی کی کوشش کی۔ خاتون کو علاج کیلئے عثمانیہ ہاسپٹل میں شریک کردیا گیا ہے جہاں وہ زیر علاج ہے۔