بلیک میل کرنے والے نوجوان کا دو بہنوں نے کردیا قتل۔ تلنگانہ کے ضلع جگتیال میں واقعہ

حیدرآباد ۔ بلیک میل کرنے والے نوجوان کو دو بہنوں نے قتل کر دیا یہ واردات ریاست تلنگانہ کے ضلع جگتیال میں پیش آئی۔
جگیتیال رورل پولیس کے مطابق پداپلی ضلع کے ترکلا مددی کنٹہ گاؤں کا رہنے والا بی مہندر (32 سالہ) حیدرآباد میں میڈیکل ریپریزنٹیٹو کے طور پر کام کر رہا تھا جہاں ایک سافٹ ویئر ملازمہ سے اس کی ملاقات ہوئی۔
ان کے درمیان ناجائز تعلقات قائم ہوگئے بعد میں اس نوجوان نے لڑکی کی بڑی بہن سے بھی تعلق بنا لیا اور اس کے ساتھ بھی ناجائز رشتہ قائم کر لیا۔حال ہی میں سافٹ ویئر ملازمہ کو شادی کا رشتہ آیا تو مہندر نے اپنے فون میں موجود اس کی برہنہ ویڈیوز دکھا کر نہ صرف رشتہ توڑ دیا بلکہ مسلسل بلیک میل بھی کرتا رہا۔
جس سے تنگ آ کر جمعہ کی رات لڑکی نے مہندر کو فون کیا اور اسے اپنے آبائی گاؤں بلایا۔ وہاں پہنچنے پر دونوں بہنوں نے اس کی آنکھوں میں مرچ پاؤڈر ڈال دیا اور لکڑیوں سے شدید مار پیٹ کی۔
وہاں موجود لڑکیوں کے رشتہ داروں نے بھی لکڑیوں سے شدید مار پیٹ کی جس سے مہندر کے سر پر شدید زخم آئے۔مقامی لوگوں نے 108 ایمبولینس میں اسے جگیتیال گورنمنٹ ہسپتال پہنچایا جہاں علاج کے دوران اس کی موت ہو گئی۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے مقدمہ درج کیا اور ملزم بہنوں کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے۔



