جرائم و حادثات

چوری کرنے کے دوران برقی شاک لگنے سے دو چوروں کی موت

تلنگانہ کے محبوب نگر ضلع میں چوری کرنے کے لئے آنے والے دو چوروں کی برقی شاک لگنے سے موت ہوگئی۔سولار پلانٹ سے برقی کے کیبلس کی چوری کی کوشش کے دوران بجلی کا جھٹکہ لگنے سے دوچوروں کی موت ہوگئی۔ یہ واقعہ ضلع محبوب نگر کے جڑچرلہ کے مڈجل منڈل کے بوئن پلی گاوں میں پیش آیا۔

 

تفصیلات کے مطابق گذشتہ چند دنوں سے اس علاقہ کے سولارپلانٹ سے برقی کے کیبلس کی چوری کی وارداتوں میں اضافہ کے پیش نظر وہاں برقی کے کیبلس کی فینسنگ کا کام کیا گیا تھا جس کو کاٹ کر اندر داخل ہونے کی کوشش کے دوران دوچور برقی شاک  لگنے سے ہلاک ہوگئے۔

 

پولیس نے مقدمہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔پولیس دونوں چوروں کی شناخت کرنے کی کوشش کررہی ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button