راشن کے چاول کو برائنڈیڈ چاول کے نام پر بھاری قیمت میں فروخت – تلنگانہ کے عادل آباد میں دو تاجر گرفتار

عادل آباد _ 24 جون ( اردو لیکس) تلنگانہ حکومت کی طرف سے روشن پر عوام کو فراہم کی جانے والی سبسڈی والی چاول (سستے چاول) کو برانڈیڈ رائس کے نام سے مختلف قسم کے پیکٹس میں بھر کر مہنگے داموں فروخت کر رہے دو دھوکہ باز تاجروں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ یہ بات عادل آباد ضلع ایس پی اکھل مہاجن نے بتائی۔
پولیس کو ملی خفیہ اطلاع کی بنیاد پر عادل آباد ضلع ہیڈکوارٹر میں ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی اور تلاشی لی گئی۔ شیواجی چوک کے قریب دو دکانوں میں سبسڈی والے چاول فروخت کیے جا رہے تھے، جنہیں پولیس نے ضبط کر لیا۔
یہ چاول تقریباً 80 کوئنٹل یعنی 79.30 کوئنٹل مقدار میں 326 بیگس میں موجود تھے۔ گرفتار شدہ تاجروں کے نام گوگل وار راجیشور اور شیخ ایوب بتائے گئے ہیں، اور ان کے خلاف ون ٹاؤن پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
۔
ضلع ایس پی نے خبردار کیا کہ حکومت کی طرف سے غریب عوام کے لیے چلائے جا رہے اسکیم کا غلط استعمال کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ اس کارروائی میں عادل آباد ڈی ایس پی ایل جیون ریڈی، سی سی ایس انسپکٹر پی چندر شیکھر اور ون ٹاؤن سی آئی بھی شامل تھے۔