جرائم و حادثات
جگتیال میں چوروں کی ٹولی کی ہلچل

حیدرآباد ۔ ریاست تلنگانہ جگتیال لع مستقر میں چوروں کی ایک نامعلوم ٹولی سرگرم ہو گئی ہے۔ یہ ٹولی خاص طور پر ان گھروں کو نشانہ بنا رہی ہے جن پر تالا لگا ہوتا ہے۔ چہارشنبہ کے دن صرف ایک ہی دن میں
گنیش نگر اور ہری ہرا نگر علاقوں میں چھ گھروں میں چوری ہوئی ہے۔ ان وارداتوں کے دوران چوروں کی حرکات سی سی ٹی وی کیمروں میں قید ہو گئی ہیں۔پولیس کو شبہ ہے کہ یہ تین رکنی ٹولی دیگر علاقوں سے آ کر جگتیال ضلع میں چوریاں کر رہی ہے۔
پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ جب وہ تالا لگا کر دوسرے علاقوں کو جائیں تو قیمتی زیورات اور نقد رقم گھر میں نہ چھوڑیں۔