جرائم و حادثات

نظام آباد بس اسٹیشن میں گانجہ فروخت کرتے ہوئے دو خواتین گرفتار

نظام آباد _ 11 اگست ( اردولیکس) تلنگانہ کی نظام آباد پولیس نے شہر کے بس اسٹیشن میں گانجہ فروخت کرنے کے الزام میں دو خواتین کو گرفتار کرلیا۔کمشنر پولیس نظام آباد ناگا راجو نے آج دو خاتون ملزمین کو میڈیا کے سامنے پیش کیا۔انہوں نے بتایا کہ ٹاسک فورس پولیس انسپکٹر وینکٹیشم اور وجئے بابو انسپکٹر کی نگرانی میں پولیس کی ایک ٹیم نے چہارشنبہ کو نظام آباد بس اسٹیشن کے پلیٹ فارم نمبر 5 پر 80 سالہ شانتا بائی اور 25 سالہ کلپنا کو گانجہ فروخت کرتے ہوئے گرفتار کرلیا۔ان کے قبضے سے دو پیاکٹ گانجہ جس میں 4 کلو گانجہ تھا اور 8 ہزار روپے نقد رقم ضبط کرلی گئی ۔ان دونوں کو عدالتی تحویل میں دے دیا گیا۔ ملزمین کا تعلق عادل آباد ضلع سے ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button