جرائم و حادثات

تلنگانہ کے میٹ پلی ٹاؤن سے دو سالہ بچے کا اغوا _ پلسر گاڑی پر پر آنے والا شخص کا ویڈیو جاری

کورٹلہ _ 14 اگست (اردولیکس) تلنگانہ کے جگتیال ضلع میں دو سالہ بچے کا اغوا کرلیا گیا۔ یہ واردات جگتیال ضلع کے میٹ پلی ٹاؤن میں واقع دباواڑہ میں پیش آئی۔

 

تفصیلات کے مطابق منگل کی دوپہر میٹ پلی کے دباواڑہ محلہ میں ایک پلسر گاڑی پر آنے والا نامعلوم شخص نے دوسالہ بچے کو لے کر اس وقت فرار ہو گیا جب  اس بچہ کو اس کی 5 سالہ بہن گود میں لے کر گھر سے باہر نکلی تھی بتایا جاتا ہے کہ پلسر گاڑی پر آنے والا شخص ان کا تعاقب کیا اور لڑکی سے بات کرنے کے بعد اس کے ہاتھ میں 20 روپے تھما دئے اور اسے دکان سے کچھ خریدنے کا مشورہ دیا۔لڑکی گود میں رہنے والے اپنے چھوٹے سالہ بھائی کو سڑک پر اتار دیا اور  20 روپے لے کر دکان میں چلی گئی۔ اس کے فوری بعد نامعلوم شخص نے بچہ کو لے کر فرار ہو گیا۔

 

لڑکی جب دکان سے واپس آئی تو اس کا بھائی اور نامعلوم شخص غائب تھے اس نے بھائی کی کافی تلاش کی لیکن اس کا کوئی پتہ نہیں چلا اس کے بعد لڑکی نے گھر والوں کو اس کی اطلاع دی۔بچہ کی ماں نے پڑوسیوں کی مدد سے پولیس کو اس کی اطلاع دی اور پولیس نے محلہ میں لگے سی سی ٹی وی کیمرے کی جانچ  کی جس میں ایک بلیک پلسر گاڑی پر ایک شخص کو دیکھا گیا جس کے منہ پر ماسک لگا ہوا تھا جو ان کا تعاقب کررہا تھا پولیس نے نامعلوم شخص کا ویڈیو جاری کیا

متعلقہ خبریں

Back to top button