اوٹکور میں گانجہ فروخت کرتے ہوئے دو نوجوان پکڑے گئے

اٹکور : 17 اگست (اردو لیکس) اوٹکور پولس اسٹیشن کی حدود میں، کوریبن سنجیو ،ولد لکشمپا، عمر 23 سال، ڈیلیوری بوائے، گرومیٹکل ، کرناٹک کا رہنے والا، اروند کمار، ولد ہنمنتو، عمر 22 سال، پلمال مڑی گاؤں کا رہنے والا،اوٹکور میں ائیّاپا مندر کے پیچھے وینچر میں گانجا بیچ رہے تھے۔
اوٹکور کے مضافات میں۔ اطلاع کی بنیاد پر اوٹکور پولس نے چھاپہ مار کر دو لوگوں کو گرفتار کیا اور ان کے پاس سے 125 گرام گانجہ ضبط کیا۔ اوٹکور ایس آئی رمیش، نے بتایا کہ ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور تفتیش جاری ہے۔
ایس آئی نے کہا کہ نوجوان گانجہ جیسے نشے سے دور رہیں اور اس طرح کے نشے کے عادی ہو کر اپنی زندگی برباد نہ کریں اور گانجا فروخت کرنے یا استعمال کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق مقدمات درج کیے جائیں گے
۔ ایس آئی نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ برے راستوں میں نہ پڑیں بلکہ اچھی تعلیم حاصل کریں، اعلیٰ درجے کی نوکریاں حاصل کریں اور اپنے والدین کا نام روشن کریں۔