جرائم و حادثات

ہریدوار مندر گھاٹ پر شیخ کے لباس میں ریل بنانے والے دو یوٹیوبرس گرفتار

اتراکھنڈ کے ہریداوار میں غیر ہندوؤں کے لیے ممنوعہ قرار دیے گئے ہر کی پیڑی کے مالویہ گھاٹ علاقے میں سعودی شیخ  کا لباس پہن کر ریل بنانے والے دو یوٹیوبرس کو پولیس نے منگل کی شام گرفتار کر لیا۔ پولیس نے دونوں ملزمین کو راولی مہدود علاقے سے حراست میں لیا۔

 

پولیس کے مطابق ملزمین نے بتایا کہ وہ دونوں ہندو ہیں۔ ان میں ایک ہریدوار کا رہنے والا ہے جبکہ دوسرا اترپردیش کے بجنور سے تعلق رکھتا ہے۔ دونوں ہریدوار میں ایک فیکٹری میں ملازمت کرتے ہیں۔ اس سے قبل منگل کی دوپہر ہر کی پیڑی پر ان کی گھومتے ہوئے ریل سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی، جس کے بعد پولیس الرٹ موڈ پر آ گئی۔

 

اس ویڈیو پر شری گنگا سبھا اور تیرتھ پروہتوں نے سخت اعتراض کیا۔ معاملہ حساس ہونے کے باعث وائرل ویڈیو نے پولیس کو بھی پریشانی میں مبتلا کر دیا۔

 

پولیس جانچ میں سامنے آیا کہ سڈکُل علاقے کے راولی مہدود سے گرفتار ملزمین میں 22 سالہ  نوین کمار  ساکن راولی مہدود سڈکُل ہریدوار اور پرنس ساکن جپتا نگر، بجنور (فی الحال راولی مہدود سڈکُل، ہریدوار) شامل ہیں۔ دونوں نوجوان راولی مہدود کے قریب رہتے ہیں اور ایک فیکٹری میں کام کرتے ہیں۔ ان دونوں کا یوٹیوب چینل بھی ہے۔ انہوں نے اسی سعودی شیخ کے لباس میں چند دن قبل سڈکُل کے پینٹاگون مال میں بھی ویڈیو بنائی تھی۔

 

پولیس عہدیدار رتیش ساہ نے بتایا کہ دونوں ملزمین کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔ واضح رہے کہ دھرم نگری ہریدوار کا سب سے حساس علاقہ ہر کی پیڑی مانا جاتا ہے، جہاں پولیس سخت سیکورٹی کے دعوے کرتی ہے، تاہم وائرل ویڈیو نے اس علاقے کی سیکورٹی پر سوالیہ نشان کھڑے کر دیے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button