جرائم و حادثات

نوٹ گننے والی مشین کو درست کرنے کا بہانہ بنا کر نامعلوم شخص بینک سے رقم لے کر فرار _ تلنگانہ کے کاماریڈی میں واقعہ

کاماریڈی _ 2 اپریل ( اردولیکس) تلنگانہ کے کاماریڈی شہر میں ایک نامعلوم شخص  نے نوٹ گننے والی مشین کو ٹھیک کرنے کے بہانے  50 ہزار روپے کی رقم لے کر فرار ہوگیا۔یہ واقعہ کاماریڈی شہر کے  سائی بابا مندر کے ایکسس بینک میں پیش آیا، پولس نے ایکسس بینک کے منیجر کی شکایت کے مطابق مقدمہ درج کرکے تحقیقات کر رہی ہے۔

 

ذرائع کے مطابق  نامعلوم  شخص خود کو مشین ٹیکنیشن قرار دیتے ہوئے بینک مینجر سے ملاقات کی اور مشین درست کرنے کا پیشکش کیا۔جس پر مینجر نے اس سے مشین درست کروایا۔  اس نے کچھ دیر بعد مشین درست ہوجائے گا یقین دلاتے ہوئے مشین چیک کرنے کے لئے   50 ہزار روپے طلب کئے  اور چیک بنوانے کا بہانہ کر کے وہ رقم لے کر فرار ہو گیا،  نامعلوم شخص اپنے چہرے پر ماسک لگا ہوا تھا بینک مینیجر کی شکایت کے مطابق پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے اور سی سی ٹی وی کیمروں کے تعاون سے تحقیقات کر رہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button