جرائم و حادثات

تلنگانہ کے نظام آباد ضلع میں سنسنی خیز واقعہ — نامعلوم خاتون کا بےرحمانہ قتل

نظام آباد ضلع میں سنسنی خیز واقعہ — نامعلوم خاتون کی بےرحمانہ ہلاکت

 

نظام آباد –  تلنگانہ کے نظام آباد ضلع کے نوی پیٹ منڈل  میں آج ایک خاتون کے بہیمانہ قتل کا واقعہ پیش آیا۔ تفصیلات کے مطابق فقیرآباد–مٹاپور کے قریب باسر مین روڈ کے کنارے ایک نامعلوم خاتون کی نعش برآمد ہوئی۔ خاتون کے سر اور دائیں ہاتھ کی انگلیاں کاٹی گئی تھیں جبکہ نعش برہنہ حالت میں پائی گئی۔

 

پولیس کے مطابق متوفیہ کی عمر 30 سے 40 سال کے درمیان بتائی جاتی ہے۔ ابتدائی تحقیقات میں شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ خاتون کے ساتھ زیادتی کے بعد قتل کیا گیا اور ممکنہ طور پر اسے کسی اور مقام پر قتل کر کے یہاں پھینک دیا گیا۔

 

مقامی افراد کی اطلاع پر نوی پیٹ ایس آئی تروپتی اپنی ٹیم کے ساتھ موقع واردات پر پہنچے اور معائنہ کیا۔ بعد ازاں پولیس کمشنر سائی چیتنیا نے بھی جائے حادثہ کا تفصیلی جائزہ لیا۔ کلوز ٹیم نے شواہد اکٹھے کئے، اور پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

 

قابل ذکر ہے کہ حالیہ دنوں میں ضلع میں ایک اور خاتون بھی اسی طرح ہلاک پائی گئی تھی۔ صرف ایک ماہ کے دوران دو خواتین کی مشتبہ حالات میں موت سے علاقے کے عوام میں شدید خوف و اضطراب پایا جا رہا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button