جرائم و حادثات

کھلے عام پیشاب کرنے کا ویڈیو وائرل۔نوجوان نے خودکشی کرلی

حیدرآباد: کھلے عام پیشاب کرتے وقت بنائی گئی ایک ویڈیو ایک شخص کی موت کا سبب بن گئی۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے اور بڑھتی ہوئی ہراسانی کے باعث اس شخص نے خودکشی کر لی۔ یہ واقعہ مہاراشٹرا کے ضلع جالنہ میں پیش آیا۔

 

 

جالنہ ضلع کے ٹوکمل تانڈہ گاؤں سے تعلق رکھنے والے مہیش آڈے نے کنویں میں کود کر خودکشی کر لی۔ اطلاعات کے مطابق مہیش اور اس کا ایک دوست حال ہی میں چھترپتی شمبھاجی ریلوے اسٹیشن کے قریب ایک بورڈ کے پاس پیشاب کر رہے تھے۔ اس وقت دونوں شراب کے نشے میں تھے۔ان کی اس حرکت کی ویڈیو کسی نے ریکارڈ کی جو بعد میں سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئی۔

 

 

بہت سے لوگوں نے ان کے عمل کی مذمت کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر پوسٹس ڈالیں اور کچھ نے دھمکیاں بھی دیں۔ اس کے بعد دونوں نے معافی مانگتے ہوئے ایک ویڈیو جاری کی لیکن ہراسانی رکنے کے بجائے بڑھ گئی جس پر دل برداشتہ ہوکر نوجوان نے خودکشی کرلی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button