ٹوائلیٹ میں خاتون پولیس آفیسر کی ویڈیو ریکارڈنگ ، سب انسپکٹر پولیس گرفتار

ٹوائلیٹ میں خاتون پولیس آفیسر کی ویڈیو ریکارڈنگ ، سب انسپکٹر پولیس گرفتار
نئی دہلی: ٹوائلیٹ میں موجود ایک خاتون پولیس آفیسر کی ویڈیو دوسرے پولیس ملازم نے ریکارڈ کر لی۔ واقعے کا علم ہونے پر خاتون عہدیدار نے اعلیٰ حکام سے شکایت کی جس کے بعد متعلقہ موبائل فون ضبط کر لیا گیا
اور الزامات کا سامنا کرنے والے پولیس آفیسر کو گرفتار کر لیا گیا۔یہ واقعہ تمل ناڈو کے رام ناتھ پورم ضلع میں پیش آیا۔ 17 جنوری کو وزیر اعلیٰ ایم کے اسٹالن اس ضلع کے دورے پر آئے تھے اس موقع پر دو پولیس افسران ڈیوٹی پر تعینات تھے۔
پولیس آؤٹ پوسٹ کے قریب عارضی طور پر ایک ٹوائلٹ قائم کیا گیا تھا۔ جب ایک خاتون پولیس آفیسر ٹوائلٹ میں داخل ہوئیں تو وہاں انہیں ایک موبائل فون نظر آیا جس پر انہوں نے فوراً اعلیٰ حکام کو اطلاع دی۔
پولیس نے موبائل فون ضبط کر لیا جو ڈیوٹی پر موجود سینئر سب انسپکٹر (ایس ایس آئی) متھوپانڈین کا بتایا گیا ہے۔دوسری جانب پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ضبط شدہ موبائل فون میں کوئی ویڈیو ریکارڈ موجود نہیں ہے۔
اس کے باوجود متعلقہ پولیس افسر کو معطل کرنے کے ساتھ ساتھ گرفتار بھی کر لیا گیا ہے۔ اعلیٰ پولیس افسران نے بتایا کہ مکمل تحقیقات کے بعد مزید کارروائی کی جائے گی۔اس واقعے نے تمل ناڈو میں سیاسی ہلچل مچا دی ہے۔
اپوزیشن جماعتوں اے آئی اے ڈی ایم کے اور بی جے پی نے حکمراں ڈی ایم کے حکومت پر شدید تنقید کی ہے۔ ان جماعتوں نے کہا کہ جو پولیس خواتین کے تحفظ کی ذمہ دار ہے اگر وہی اس طرح کے کام کرے
تو یہ نہایت تشویشناک ہے۔ اپوزیشن نے ریاست میں امن و امان برقرار رکھنے میں حکومت کی ناکامی پر الزام بھی عائد کیا۔
ٹوائلیٹ میں خاتون پولیس آفیسر کی ویڈیو ریکارڈنگ ، سب انسپکٹر پولیس گرفتار



