جرائم و حادثات

وجے واڑہ میں تین مسلم نوجوان دہشت گردوں سے روابط کے الزام میں گرفتار – 42 کی تلاش

آندھرپردیش کی وجے واڑہ پولیس نے تین نوجوانوں کو دہشت گرد نیٹ ورک چلانے کے الزام میں گرفتار کرلیا . پولیس نے اسے ایک سنگین سکیورٹی معاملہ قرار دیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پولیس 42 مشتبہ افراد کی تلاش میں مصروف ہے۔

 

گرفتار نوجوانوں کی شناخت محمد رحمت اللہ، مرزا سہیل اور محمد دانش کے طور پر ہوئی ہے۔ تفتیش کے دوران معلوم ہوا کہ یہ عام مجرم نہیں بلکہ قومی اور بین الاقوامی سطح پر سرگرم دہشت گرد عناصر سے روابط رکھتے ہیں۔ اس بڑے نیٹ ورک کو بے نقاب کرنے کے لیے سات ریاستوں میں چھاپے مارے جا رہے ہیں

 

۔ملزمین کو وجے واڑہ کی عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں عدالت نے انہیں 6 اپریل تک عدالتی تحویل میں بھیج دیا، جس کے بعد انہیں مرکزی جیل منتقل کر دیا گیا۔ سماعت کے دوران عدالت نے وکیل مقرر کرنے سے متعلق سوال کیا تو ملزمین نے کہا کہ وہ وکیل مقرر نہیں کر سکتے، جس پر عدالت نے انہیں تحریری طور پر آگاہ کرنے کی ہدایت دی

 

۔پولیس کے مطابق یہ تینوں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز جیسے انسٹاگرام اور ٹیلیگرام کے ذریعے نوجوانوں کو شدت پسند نظریات کی طرف راغب کر رہے تھے اور بیرون ملک عناصر سے رابطے میں تھے۔ ان کے خلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے تحقیقات جاری ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button