حیدرآباد کے ایک پٹرول پمپ پر پٹرول کے بجائے پانی _ عوام کا احتجاج

حیدرآباد کے ایک پٹرول پمپ پر پٹرول بھروانے کے لئے آنے والے موٹر سائیکل سوار اس وقت حیرت زدہ رہ گئے جن پمپ سے پٹرول کی جگہ پانی نکلنے لگا۔ جس پر موٹرسائیکل سوار افراد نے پٹرول پمپ کے مالک چندر شیکھر کو طلب کرتے ہوئے ان سے پمپ سے پٹرول کی جگہ پانی آنے کی وجہ دریافت کی۔جس پر مالک نے عجیب و غریب دلائل پیش کرنے لگا ۔جس پر موٹر سائیکل سوار افراد نے احتجاج کیا۔
یہ واقعہ حیدرآباد کے مضافاتی علاقے ہستینا پورم میں پیش آیا ۔ تفصیلات کے مطابق ہستینا پورم کے زیڈ پی روڈ پر واقع ایچ پی پٹرول اسٹیشن (ہستینا پورم) پر ایک دھوکہ دہی کی واردات پیش آئی جہاں پمپ سے پٹرول کی جگہ پانی نکلنے پر پٹرول پمپ پر دھرنا دیا اور معاوضہ ادا کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے احتجاج کیا۔
موٹرسائیکل سواروں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پٹرول میں پانی کی وجہ سے گاڑیاں خراب ہوگئیں ہیں ۔انہوں نے شکایت کی کہ اس پمپ میں سادہ پٹرول ہونے کے باوجود صرف پاور پٹرول ہی فراہم کیا جارہا ہے۔