جرائم و حادثات
بچوں کی مٹھائی بیچنے والے کے پاس گانجہ کے چاکلیٹ برآمد

تلنگانہ کے وقارآباد ضلع کے تانڈور میں بچوں کی مٹھائی فروخت کرنے والے ایک شخص کے پاس سے گانجہ کے چاکلیٹس برآمد ہوئے ہیں۔ پولیس نے مصدقہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے اس شخص کو حراست میں لے لیا۔
بتایا گیا کہ وہ بچوں کی مٹھائی کے ساتھ ساتھ گانجہ ملے چاکلیٹس بھی بیچ رہا تھا۔ تحقیقات میں پتہ چلا کہ گرفتار شخص اترپردیش سے تعلق رکھتا ہے۔
پولیس اب یہ جاننے کی کوشش کر رہی ہے کہ وہ یہ چاکلیٹس کہاں سے اور کس کے ذریعے حاصل کر رہا تھا۔پولیس نے اس کے قبضہ سے گانجہ چاکلیٹس ضبط کرتے ہوئے مکمل تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔