حیدرآباد میں ویک اینڈ بائیک ریسنگ: پولیس کی کارروائی

File photo
حیدرآباد: شہر میں ویک اینڈ بائیک ریسنگ کرنے والے نوجوانوں کے خلاف پولیس نے سخت کارروائی کی ہے۔ رائے درگم پولیس اسٹیشن کے تحت، نالج سٹی کے قریب رات گئے کچھ نوجوان خطرناک اسٹنٹ کرتے ہوئے بائیک ریسنگ میں مصروف تھے۔
پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے رات کے وقت دس بائک سواروں کو گرفتار کیا۔ ان کے پاس سے دس ریسنگ بائیک بھی ضبط کر لی گئیں اور اس سلسلے میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔شہر میں بڑھتی ہوئی بائیک ریسنگ کی وجہ سے راستے سے گزرنے والے لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ یہ خطرناک کرتب نہ صرف نوجوانوں کے لیے بلکہ دیگر راہگیروں کے لیے بھی خطرے کا باعث بن رہے ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اس طرح کی سرگرمیاں شہر میں امن و امان کو متاثر کر سکتی ہیں، اور اس کے خلاف سختی سے کارروائی کی جائے گی۔ عوامی حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے، یہ ضروری ہے کہ نوجوان اپنی توانائی مثبت سرگرمیوں میں صرف کریں اور ایسے خطرناک ہنر سے پرہیز کریں۔