جرائم و حادثات
بیوی نے شوہر اور اس کی معشوقہ کو رنگے ہاتھوں پکڑ کر پٹائی کردی۔ حیدرآباد میں واقعہ

حیدرآباد: شوہر اپنی محبوبہ کے ساتھ موجود تھا کہ اس کی بیوی نے اسے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔ واقعہ نارسنگی پولیس اسٹیشن کی حدود میں واقع گندھم گوڈہ علاقے میں پیش آیا۔اطلاعات کے مطابق وینو کمار نامی شخص کافی عرصے سے ایک خاتون کے ساتھ ناجائز تعلقات قائم تھے
جس کی اطلاع آخرکار اس کی بیوی کو ہو گئی۔ بیوی نے فوری طور پر اپنے رشتہ داروں کو ساتھ لے کر گندھم گوڈہ میں موجود اس مقام پر پہنچ کر شوہر اور اس کی محبوبہ کو پکڑ لیا اور ان دونوں کی پٹائی کردی۔بعد ازاں خاتون نے دونوں کو نارسنگی پولیس کے حوالے کرتے ہوئے شکایت درج کروائی۔ اس موقع پر متاثرہ بیوی
نے پولیس سے اپیل کی کہ اسے انصاف دلایا جائے۔پولیس نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔