حیدرآباد کے پرانے شہر میں بیوی کے ہاتھوں شوہر کا قتل

شوہر کی ہراسانی سے تنگ آکر بیوی نے پتھر سے مار کر قتل کردیا
میلاردیو پلی پولیس اسٹیشن حدود میں افسوسناک واقعہ
حیدرآباد، 9 جولائی( اردو لیکس) حیدرآباد کے پرانے شہر کے وٹے پلی علاقہ میں ایک خاتون نے اپنے شوہر کو پتھر سے مار کر ہلاک کر دیا۔ بتایا جاتا ہے کہ شوہر روزانہ شراب نوشی کے بعد بیوی کو ہراساں کرتا تھا۔
پولیس انسپکٹر نریندر کے مطابق، شیخ محمد اور شیخ فریدہ میاں بیوی تھے اور ان کے دو بیٹے ہیں۔ شیخ محمد کوئی کام نہیں کرتا تھا اور روزانہ شراب پی کر گھر آتا اور بیوی کو ذہنی اذیت دیتا تھا۔ اس صورتحال سے تنگ آکر، چہارشنبہ کی صبح تقریباً ساڑھے دس بجے، جب وہ گھر میں سامنے سو رہا تھا، فریدہ نے اس کے سر پر وزنی پتھر مارا جس سے وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔
پولیس کو مقامی افراد نے اطلاع دی، جس پر انسپکٹر نریندر کلوز ٹیم کے ہمراہ موقع واردات پر پہنچے اور شواہد جمع کیے۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے عثمانیہ ہاسپٹل منتقل کیا گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔