جرائم و حادثات

ناجائز تعلقات: بیوی نے شوہر کا قتل کردیا۔ حیدرآباد میں واردات

حیدرآباد: شہر کے پیٹ پولیس اسٹیشن کے حدود میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک بیوی نے اپنے شوہر کو قتل کردیا۔ پرگتی نگر سے تعلق رکھنے والا وجے کمار (42) سال جو کہ پیشے سے آٹو ڈرائیور بتایا گیا ہے

 

 

اس مہینے کی 20 تاریخ کو مشتبہ حالت میں فوت ہوگیا۔ اس کی ماں نے میر پیٹ پولیس اسٹیشن میں شک ظاہر کرتے ہوئے شکایت درج کروائی۔نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے عثمانیہ ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں گلے پر زخموں کے نشانات دیکھے گئے اور پوسٹ مارٹم میں ظاہر ہوا کہ گلا گھونٹ کر قتل کیا گیا ہے۔تحقیقات کے دوران پولیس کو پتہ چلا کہ مقتول کی بیوی سندھیا میرپیٹ کارپوریشن میں

 

 

صفائی کرمچاری ہے اوراس کے اپنے ساتھی سے ناجائز تعلقات قائم ہیں۔ شوہر کو اپنی بیوی کے کردار پر پہلے سے ہی شک ہوگیا تھا م۔ بتایا گیا ہے کہ 19 تاریخ کی رات وجے کمار شراب پینے کے بعد گھر آیا اور اپنی بیوی پر شبہ کرتے ہوئے دوبارہ جھگڑا کیا۔ برہم بیوی نے اوٹھنی کی مدد سے اپنے شوہر کا گلا گھونٹ کر قتل کردیا

 

 

اور یہ جھوٹ کہا کہ اس کے شوہر کی حادثاتی طورپر موت ہوگئی ہے۔ پولیس نے جب اسے حراست میں لے کر پوچھ تاچھ کی تو اس نے اقبال جرم کرلیا۔ پولیس نے خاتون کو گرفتارکرلیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button