جرائم و حادثات
بیوی نے شوہر کا قتل کردیا۔حیدرآباد کے پرانے شہر میں سنسنی خیز واردات

بیوی نے شوہر کا قتل کردیا۔حیدرآباد کے پرانے شہر میں سنسنی خیز واردات
حیدرآباد: حیدرآباد کے پرانے شہر میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا۔ تفصیلات کے مطابق چند سال قبل بھوانی نگر تالاب کٹہ کے رہنے والے آٹو ڈرائیور اسحاق کی شادی نور جہاں نامی خاتون سے ہوئی تھی۔
شوہر عادی شرابی بتایا گیا ہے وہ اپنی بیوی کو ہراساں کرتا اور اسے زدوکوب کیا کرتا تھا۔ کل شوہر حالت نشہ میں گھر پہنچا اور اس نے اپنی بیوی کی پٹائی کردی جس پر بیوی برہم ہوگئی اور اس نے اپنے شوہر پر حملہ کرکے اسے زمین پر پٹخ دیا اور پھر اپنی اوڑھنی کی
مدد سے شوہر کا گلا گھونٹ کر اس کا قتل کردیا۔پولیس نے اس سلسلہ میں کیس درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔



