جرائم و حادثات

کردار پر شک ، بچوں کے سامنے بیوی کا قتل۔ حیدرآباد میں ملزم گرفتار

حیدرآباد: بالاپور پولیس نے کردار پر شک کرتے ہوئے اپنی بیوی کا قتل کرنے والے شوہر کو گرفتارکرلیا ہے۔ بالاپور کے انسپکٹر ناگراج کے مطابق جل پلی کے نیو بابا نگر میں رہنے والے مصطفیٰ (35) اور اجمیرا (30) کے تین بچے ہیں۔

 

مصطفیٰ کو شبہ تھا کہ اس کی بیوی کے کسی اور شخص کے ساتھ ناجائز تعلقات ہیں وہ اسی بات پر بچوں کے سامنے اپنی بیوی سے جھگڑا کرتا تھا۔پیر کی رات جب وہ گھر آیا تو اس نے بیوی سے تکرار شروع کی جب اجمیرا نے مصطفیٰ کو پلٹ کر جواب دیا تو

 

اس نے بچوں کے سامنے ہی چاقو سے اپنی بیوی کا گلا کاٹ کر بے دردی سے قتل کر دیا۔ ملزم اپنا موبائل فون گھر میں ہی چھوڑ کر فرار ہو گیا۔پولیس نے ملزم کو گرفتارکرلیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button